17 اکتوبر 2018 - 17:38
خاشقجی قتل کیس: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے معروف سعودی صحافی خاشقجی کی مبینہ گمشدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈے نے معروف سعودی صحافی خاشقجی کی مبینہ گمشدگی یا قتل کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی۔
کرسٹین لاگارڈے کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 'فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو' کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں 2 اکتوبر کو آخری بار دیکھے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قتل کے بعد عالمی کاروباری اور میڈیا کے رہنماؤں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ 2 ہفتے سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169